وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، توانائی بحران اور سیکیورٹی امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ جنگ کے ممکنہ تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔