وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور وزیر اعظم کابینہ کو اب تک کی پیش رفت اور پاکستان کی ایران-امریکہ جنگ بندی میں کوششوں سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، دستیابی اور قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ معاشی اور توانائی کے حوالے سے حکمت عملی پر فیصلہ کیا جا سکے۔