مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث امریکہ‘ نے روس کے تیل پر عائد پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ان کی حکومت روسی تیل پر عائد مزید پابندیاں ختم کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل امریکا نے عارضی طور پر انڈیا کو ماسکو سے تیل خریدنے کی اجازت دی تھی۔امریکا اور اسرائیل کیایران کے ساتھ جنگ اور تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جوابی حملوں کے باعث دنیا کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں ہرمز میں سرگرمیاں تقریباً رک گئی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
جمعہ کے روز خام تیل کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پورے ہفتے کے دوران قیمتیں تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب ایران غیر مشروط ہتھیار ڈال دے گا۔اسکاٹ بیسنٹ نے Fox Business کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ممکنہ طور پر روسی تیل پر مزید پابندیاں ختم کر سکتے ہیں۔”