پاکستان-سعودی دفاعی معاہدے میں ایران و ترکیہ شامل ہونے چاہئیں: حافظ نعیم الرحمٰن

پاکستان-سعودی دفاعی معاہدے میں ایران و ترکیہ شامل ہونے چاہئیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کرنا چاہیے۔

 انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرنی ہوگی اور جنگ کی عالمی اثرات کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔انہوں نے ملکی اقتصادی پالیسیوں پر بھی تنقید کی، کہا کہ جب لوگ سولر پر شفٹ ہوئے تو پالیسی بدلنے کا دعویٰ کیا گیا۔ حافظ نعیم کے مطابق پاکستان کے پاس صرف 28 دن کا آئل موجود تھا، پیٹرول میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا، اور لیوی اضافی ٹیکس ہے جو ہر صارف ادا کرتا ہے۔