امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے اختیارات پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا ہے، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس بھی ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جانا ضروری ہے، تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ موجود ہے لیکن پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جن میں سے صرف سندھ کے 1 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔حافظ نعیم نے گلبرگ میں شروع کیے گئے تعلیمی کارڈ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے پورے کراچی میں پھیلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ:جماعت اسلامی کراچی کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی۔بچوں کو معیاری تعلیم دینی ہوگی تاکہ وہ منشیات کے بجائے بہترین انسان بن سکیں۔ہر ٹاؤن میں انتظامیہ کی جانب سے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔