تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 5 تولہ طلائی زیورات (مالیت 25 لاکھ روپے)، نقدی 4 لاکھ 61 ہزار 330 روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال کار برآمد کرلی۔زیر حراست ملزم نے چند روز قبل خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھینی تھی جبکہ دوسری واردات میں شہری سے نقدی چھینی تھی۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور پولیس نے تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسے ٹریس کیا اور گرفتار کیا۔