دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان جعلی نکاح کے ذریعے گھر والوں کو یرغمال بنا کر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن کے مخصوص ڈریس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے دیگر وارداتوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔