امریکی ریاست ٹیکساس کی پورٹ آرتھر میں واقع Valero ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے قبل دھماکے بھی ہوئے اور قریبی گھروں میں لرزش محسوس کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریفائنری میں آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق اس ریفائنری میں روزانہ تقریباً چار لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل کو گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔