ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کے جھٹکے سرحدی علاقوں اور اطراف کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام کا یہ خطہ ماضی میں بھی شدید زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے، جس کے باعث یہ علاقہ زلزلہ خیز زون کے طور پر جانا جاتا ہے۔