بلوچستان کے علاقے سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ کی شدت اور مرکز
???? زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔
???? زلزلے کا مرکز سبی سے 87 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
پچھلے ماہ کا زلزلہ
???? گزشتہ ماہ، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
???? زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔