سعودی شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

سعودی شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں

سعودی عرب کے شاہی خاندان کی رکن شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ہے۔ایوان شاہی کے اعلامیے کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ منگل 24 مارچ کو نمازِ عصر کے بعد جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ، ریاض میں ادا کی جائے گی۔