سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سعودی عرب کے شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

سعودی ایوان شاہی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہزادہ عبدالعزیز کا انتقال منگل کو ہوا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز کی نماز جنازہ منگل کو ریاض میں جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد از نماز عصر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین سعودی عرب کے شاہی قبرستان میں کی گئی۔ایوان شاہی نے شہزادہ عبدالعزیز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی۔ سعودی حکام اور عوام کی جانب سے شہزادہ عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل سعودی خاندان کے اہم فرد تھے اور ان کی وفات ایک عظیم نقصان قرار دی جا رہی ہے۔