سعودی عرب کی شاہی خاندان کی رکن، شہزادی جواہر بنت بندر بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود، انتقال کر گئی ہیں۔
سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ان کی نماز جنازہ 8 مئی 2025 کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ریاض کے گورنر، نائب گورنر، اعلیٰ سعودی حکام اور شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔ ایوان شاہی نے شہزادی جواہر کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔متعدد عرب ممالک کے رہنماؤں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔