سعودی عرب کی شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ العبدالرحمان آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔
سعودی شاہی دیوان کے مطابق شہزادی الجوہرا شہزادہ محمد بن سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ تھیں۔جاری بیان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعرات عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔