سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں

ریاض: سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔

سعودی ایوان شاہی نے شہزادی کے انتقال کی خبر جاری کردی، جس کے بعد شاہی خاندان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لوگوں کی آمد متوقع ہے۔سعودی ایوان شاہی نے اپنے بیان میں شہزادی کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے، جبکہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی بھی دعا کی گئی ہے۔