وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ چھوڑنے سے متعلق موقف دے دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ چھوڑنے سے متعلق موقف دے دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے اور جب کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو، تو وہ اس کی تعمیل کریں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کا امکان ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

سہیل آفریدی: خیبر پختونخوا کے متوقع وزیر اعلیٰ
سہیل آفریدی ضلع خیبر سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلی بار پی کے 70 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہ چکے ہیں اور موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے عہدے پر فائز تھے۔ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد انہیں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔