وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر، صوبہ بھر میں گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق، اب تک 44,603 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔حکومت کسانوں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت فراہم کر رہی ہے، جس کے ذریعے کسان اپنے قریبی مراکز پر جا کر شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔چھوٹے کسانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور خریداری کا عمل اتوار اور دیگر تعطیلات میں بھی جاری رہے گا۔خریدی گئی گندم کی رقم 72 گھنٹوں کے اندر، براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔شکایات کے ازالے کے لیے، خریداری مراکز پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کی موجودگی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔