پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزرا کے لیے سرکاری فیول بند کر دیا

پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزرا کے لیے سرکاری فیول بند کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بحران کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہوئے صوبائی وزرا کے لیے سرکاری گاڑیوں کا فیول بند کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ یہ پابندی بحران کے خاتمے تک نافذ رہے گی۔

مریم نواز کے احکامات کے مطابق:

صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی وزرا اور افسر کے ساتھ ہوگی۔سرکاری افسران کے لیے پیٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں فوری 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔سرکاری دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ای-بزنس اور ’مریم کی دستک‘ کے تحت خدمات جاری رہیں گی۔سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گے، جبکہ سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی:

ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پی آئی بی (PBB) کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ مصنوعات کی ترسیل اور اسٹاک پر مؤثر کنٹرول ممکن ہو۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف بحران کے دوران وسائل کی بچت کے لیے ہیں بلکہ عوام کو مستحکم سروسز فراہم کرنے اور شہری سہولت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کیے گئے ہیں۔