غیر قانونی پٹرول ،گیس ری فلنگ ،5مقدمات درج

پتوکی ( خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈا ئون کیدوران متعدد ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے 2 غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور 3 غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا غیر قانونی دھنداچلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور انکے قبضہ سے ملنے والی غیر قانونی مشینیں بطور وجہ ثبوت قبضہ میں لے لیں۔