قصور(خصوصی رپورٹ)چونیاں سول ڈیفنس اور پیرا فورس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ محمد وقار ولد محمد اقبال ویر سکنہ چک نمبر 4 کو دکان پر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دکان کو سیل کر دیا گیا۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی گیس ری فلنگ انتہائی خطرناک عمل ہے جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے، اسی وجہ سے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔