پاکپتن (خصوصی رپورٹ) گا ئوں چک شفیع میں گیس ری فلنگ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دکان میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت سے دکان کی چھت بھی اڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ دھماکے کے باعث دکان مالک بری طرح جھلس گیا ، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔