اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق 5مقدمات میں زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض 5 مقدمات میں زرتاج گل کی 9 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔