2رکنی جھپٹا گینگ پولیس نے دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی جھپٹا گینگ کے ملزمان کوموقع سے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی جھپٹا گینگ کے ملزمانآمین اقبال اور یشوا مسیح کوموقع سے گرفتار کرکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل موبائل فونز ہزاروں روپے کی نقدی ناجائزپسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں