لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چور اور جھپٹا گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مصطفی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چور اور جھپٹا گینگ کے محمد طارق اور محمد ندیم کو گرفتار کرلیاملزمان درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکل 1 چنگچی رکشہ ہزاروں روپے نقدی قبضہ سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ملزمان بائیک چوری کے لیے رکشہ کا استعمال کرتے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔