لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اسلام پورہ کی چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کے دوران دو رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نجیب اللہ اور ساتھی اظہار الحق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم اور اسلحہ برا?مد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے سرغنہ نے چند روز قبل اکیلے ہی شہری کے ساتھ گن پوائنٹ پر 95 ہزار کی واردات کی تھی، اس کے علاوہ ملزمان ملکر نجی گودام میں کام کرتے اور موقع ملنے پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے اور رفو چکر ہو جاتے تھے۔