لاہور(کرائم رپورٓر)ہوائی فائرنگ، اسلحہ لیکر گھومنے والے 5 ملزم گرفتار کرلئے ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان سلیمان، حامد اور عمر فاروق کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 2 رائیفلیں میگزینز اور گولیاں برآمد کر لیں ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاملزمان کو ویڈیو میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیمستی گیٹ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سر عام اسلحہ لیکر گھومنے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے ،ملزموں سے غیر قانونی پستول،میگزین اور گولیاں برآمد کرلیے ،ملزموں کو دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزموں میں دانش اور زمان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی