سر عام اسلحہ لیکر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہیایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ضیاء   اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم ضیاء   اللہ سے آٹو میٹک رائفل میگزین اور گولیاں برآمد کر لیں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ناجائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں