پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود سر عام اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے دوران پیٹرولنگ سگیاں پولیس ملزمان کو گرفتار کیاملزم سعد اظہر کی گاڑی سے رائفل گولیاں اور میگزین برآمد کیا  گیاملزم شان کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان سعد اظہر اور شان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نیغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائی کر نے پر انچارج سگیاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے