ڈالہ کلچر اور غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

گرفتار ملزمان میں بلال،وقاص،ارباز،جواد،اشعر،وقاص اور بلال سکندر شامل ،مقدمات درج
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈالہ کلچر اور غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیااسلام پورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 8 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود سر عام ڈالے سمیت دو گاڑیوں میں اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے دوران پیٹرولنگ اسلام پورہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلیں درجنوں گولیاں اور 5 میگزین برآمد کر لئے گئے ملزمان کے زیر استعمال کالے ڈالے گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں آیات اللہ،بلال،وقاص،ارباز،جواد،اشعر،وقاص اور بلال سکندر شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ایس پی سٹی نے ڈالہ کلچر کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اعوان، سب انسپکٹر وقاص بھٹی اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے