گاڑی پر ریوالنگ لائٹ ، اسلحہ لیکر گھومنے والا سرکاری مہمان بن گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈالہ کلچر کیخلاف پولیس ان ایکشن ہے چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ گاڑی پر ریوالنگ لائٹ لگا کر سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے 3 ملزم کو اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سیف الدین، محمد ریحان اور عبدالجبار شامل ہیں ملزمان سے پولیس لائٹ، وائرلیس سیٹ،3 کلاشنکوف رائفلز، 2 پستول، کپہ، میگزینز اور گولیاں برآمد کرلی گئی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان  نے گاڑی کے فرنٹ پر ریوالنگ لائٹ لگائی ہوئی تھی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکء￿  مزید تحقیقات شروع کردی شو آف ویپن، نا جائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،