لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سحری کے اوقات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون لاہو رکا دورہ کیا۔انہوں نے اکبری گیٹ، دہلی گیٹ، موچی گیٹ اور نولکھا کے علاقوں کی مساجد کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ مساجد کے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔بغیر چیکنگ کوئی بھی نمازی مسجد میں داخل نہ ہو۔ فیصل کامران نے شہریوں سے دوران چیکنگ پولیس جوانوں سے تعاون کی گزارش کی۔