بلال یاسین کا اندرون لاہور کے نشیبی علاقوں کا دورہ

شہر کے نشیبی علاقوں میں واسا کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے:وزیر ہاوسنگ
لاہور (کرائم رپورٹر )شہر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد وزیر ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے اندرون لاہور کے معروف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ لکشمی چوک میں واسا کیمپ کا بھی دورہ کیا،بروقت نکاسی آب یقینی بنانے اور مین ہولز پر کھڑے اہلکاروں کو شاباش دی،وزیر ہاوسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گہرے اثرات کی زد میں ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں واسا کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، بارش کے ایک گھنٹے بعد ہی تمام شاہراہوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔