لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے سحری و نماز فجر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کے سرپرائز دورے کیے۔فیصل کامران نے نیلا گنبد، انارکلی، بھاٹی گیٹ، ٹبی سٹی کے علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بادشاہی مسجد پر سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نیمساجدسیکورٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق مساجد پر افسران و جوانوں کی موجودگی چیک کی۔فیصل کامران نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطاراور ہر نماز پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔تمام افسران فیلڈ میں خود سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔شہر بھر کی 4999 مساجد کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔سحر وافطار اوقات میں سیکورٹی کے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔رمضان المبارک میں سپیشل سیکورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔حساس مساجد میں پولیس کے ساتھ تربیت یافتہ شہری رضا کار بھی تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے عوام سے گزارش کی ہے کہ مساجد انٹری پر چیکنگ میں تعاون کریں۔