لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹ میری چرچ ایم ایم عالم روڈ، یونائٹڈ چرچ ایف سی کالج، کیتھولک چرچ مال روڈ، چرچ آف پاکستان ڈایوسِس نیلا گنبد اور کینٹ میں واقع گرجا گھر کی سکیورٹی چیک کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے عبادت گاہوں کے اطراف گشت اور ناکہ بندی مزید م ئوثر بنانے کی ہدایت کی۔ داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ اور نگرانی سخت کرنے پر بھی زور دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔