لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1386ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 739افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔900معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 919ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 549مسافراور181پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت340متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد102حادثات میں 125متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ79حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1649متاثرین میں 1286مرد اور363خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 285افراد کی اوسط عمر18سال سے کم905افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ459زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1374موٹرسائیکلز،85آٹورکشے،140کاریں،32وین،10مسافر بسیں،34ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں