عید :ٹریفک اہلکار 24 گھنٹے سڑکوں پر

 شہریوں کی سہولت اور عید کے پیش نظر تمام ٹریفک سیکٹرز میں نائٹ پٹرولنگ کا آغاز کردیا گیا 
لاہور ( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے عید الاضحی کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کو 24 گھنٹے سڑکوں پر موجود رہنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ترجمان کیمطابق آج جمعہ سے تمام اہلکار24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے بتایا شہریوں کی سہولت اور عید کے پیش نظر تمام ٹریفک سیکٹرز میں نائٹ پٹرولنگ کا آغاز کر دیا گیا ، 44 ٹریفک سیکٹرز میں رات کی شفٹ میں انسپکٹرانچارج ضروری عملے کے ہمراہ پٹرولنگ کریں گے۔ادھر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بیان میں بتایا رواں ماہ صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، لاہور ٹریفک پولیس نے 19 ہزار 6 سو سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جبکہ 2900 سے زائد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔