24 گھنٹے، 1345 ٹریفک حادثات،674 افراد شدید زخمی

895معمولی زخمی،میں 912ڈرائیوز،71کم عمرڈرائیور 511مسافرمتاثر ہوئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 674افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔895معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہواان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔  ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 912ڈرائیوز،71کم عمرڈرائیور، 511 مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ240ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت298متاثرین کے ساتھ پہلے فیصلآباد98حادثات میں 121متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 90حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔  واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1577متاثرین میں 1288مرد اور289خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 328افراد کی اوسط عمر18سال سے کم805افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ444زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1466 موٹرسائیکلز، 96 آٹورکشے ،145کاریں،27وین،18واقعات رپورٹ ہوئے