میرٹ نظر انداز ،تفتیشی افسروں کو وارننگ

رواں سال منعقدہ 19تبدیلی تفتیش بورڈز میں623 کیسز کو سنا گیا،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں:ایس ایس پی انویسٹی گیشن 

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل،اقدام قتل،اغواء￿ ، چیک ڈس آنر،امانت میں خیانت، ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے 15مقدمات زیر بحث آئیمدعی محمد بلال اور محمد جمیل قتل جبکہ خالد عاشق اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی عاصم نواز اغواء￿ ، محمد طیب امانت میں خیانت، مقدس فاروق دھوکہ دہی جبکہ سید وسیم ڈکیتی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 19تبدیلی تفتیش بورڈز میں623 کیسز کو سنا گیاتفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کی سرزنش، وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیفرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،