تفتیشی افسران کی سرزنش، وارننگ اور شوکاز نوٹس

،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں:ایس ایس پی نوید

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، چوری اور دھوکہ دہی کے 26مقدمات زیر بحث آئے،۔مدعی غلام فرید اور محمد ندیم قتل جبکہ رانی بی بی اور محمد عمران اغواء￿  کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ رضیہ بی بی اور عبداللہ طاہر چوری، نعمان عابد چیک ڈس آنر، انور عباس دھوکہ دہی جبکہ غلام حیدر امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 17تبدیلی تفتیش بورڈز میں584 کیسز کو سنا گیاتفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کی سرزنش، وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق  شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیںخواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،