میرٹ بیسڈ پالیسی نظر انداز ، درجنوں سینئر اساتذہ ترقی سے محروم

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی گئی میرٹ بیسڈ پالیسی کو نظر انداز کرنے پرلاہور میں میرٹ بیسڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود درجنوں سینئر اساتذہ تاحال ہیڈ ٹیچر کے طور پر ترقی سے محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق میرٹ بیسڈ ہیڈز نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کو متعدد بار درخواستیں دیں تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کامیابی کے باوجود انہیں چار ماہ بعد اپوائنٹمنٹ آرڈرز جاری نہیں کیے جا رہے، انہیں شدید ذہنی اذیت اور مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹر انس، اظہر علی، طیب اقبال ،مقصود طاہر ،سجاد نواز، خدیجہ شبیر، آمنہ قمر، مریم سرور، تابندہ نعیم ودیگرمتاثرہ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ او پی ایس ہیڈز کی تعیناتیاں فوری یقینی بنائیں