لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں اقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، چوری اور دھوکہ دہی کے 24مقدمات زیر بحث آئیمدعی رضوان حیدر اقدام قتل، ادریس رفیق اغواء جبکہ محمد سلیم اور مبشر سعید امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی کامران محمود چیک ڈس آنر، محمد اقبال دھوکہ دہی جبکہ محمد فریاد چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 18تبدیلی تفتیش بورڈز میں608 کیسز کو سنا گیاتفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کی سرزنش، وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،