ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ، 2زخمی

علی ٹائون میں ڈاکوئوں نیدکان سے1لاکھ 30 ہزارلوٹ لئے، مزاحمت پرفائرنگ ،دکاندار کارشتے دارمظفر مار اگیا،خضر ،عمران زخمی 

بوریوالا ( )تھانہ سٹی کے علاقہ علی ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل اوردو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق خضر حسین اپنے قریبی عزیز مظفر حسین اور عمران سکنہ 47کے بی کے ہمراہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ دو ڈاکوئوں نے دھاوا بول دیا اور اسلحہ تان کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی چھین لی اسی دوران مذکورہ افراد نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرکے فرا رہو گئے۔ گولیوں کی زد میں ا ٓکر مظفر جاں بحق جبکہ عمران اور خضر شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد مظاہرین نے لڈن روڈ بلاک کر کے پولیس کیخلاف احتجاج شروع کر دیا جس پرقائم مقام ڈی پی او وہاڑی فاروق کمیانہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم کردیاگیا۔ تھانہ سٹی پولیس نیمقتول کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔