نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر فیصل کو لوٹ کر گولی ماردی ،متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیاذرائع کے مطابق نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر فیصل نامی شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شہری فیصل کو زخمی کر دیاجنوبی چھائونی میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہری زونیر سے 90 ہزار نقدی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ کر فرار ہوگئیہربنس پورہ میں قدوس سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور دیگر سامان، شادمان میں نوید سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں شہزاد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔فیکٹری ایریا میں خاور سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون میں افضال سے 1لاکھ 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، لیاقت آباد میں انوارلحق سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.مزنگ اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ مانگا منڈی اقبال ٹاون اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔شاد باغ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار دو افراد سے تین موبائل فون نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ شاد باغ میں محمد علی خضر اورعرفات موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر تین موبائل فون نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ڈاکوئوں کو ٹریس نہیں کرسکی۔