آڑھت کا منشی 50سالہ افتخار بنک سے 16لاکھ لے کر نکلا، ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ، پولیس کارروائی جاری
چوہنگ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ،بادامی باغ ،ٹاون شپ ،فیکٹری ایریا ،مغل پورہ میں ڈاکے ، چوریاں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں 50سالہ افتخار نجی بنک سے 16 لاکھ کی رقم لیکر نکلا تھا ،ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 50سالہ افتخار کو قتل کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد پولیس کے ساتھ موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔شہری افتخارآڑھت سیقریبی نجی بنک میں 16 لاکھ جمع کروانے جارہا تھا کہ رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کر دی۔ متاثرہ شہری کو کو میو ہسپتال منتقل کیا گیامگر جاں بر نہ ہو سکا۔ مقتول آڑھت کا منشی تھااور بینک میں پیسے جمع کروانے جا رہا تھا۔مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار پیسے لوٹے بغیر ہی قتل کرکے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول منشی افتخار سے بچ جانے والی رقم آڑھت مالک کے حوالے کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ قتل یا ڈکیتی کی کوشش سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔راوی روڈ کے علاقہ سبزی منڈی میں کاروباری شہری قاری افتخار کا دوران واردات قتل کا واقعہ پیش آیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیجائے وقوعہ کا دورہ کیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہیکاروباری شہری قاری افتخار کو قتل کرنیوالیملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،چوہنگ میں نثار سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ضیا سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, بادامی باغ میں وقاص سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, ٹاون شپ میں صابر سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون, فیکٹری ایریا میں ایوب سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. مغل پورہ اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ نشترکالونی اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔