3ڈاکو ئوں نے ذوالفقارعرف رانابھٹوں سیموٹرسائیکل چھیننیکی کوشش کی تھی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ ) دوران ڈکیتی مزاحمت پرنامعلوم ڈاکو ئوں نے ایک شخص کو گولیاں مارکر قتل کردیا ?ڈی پی او نے نوٹس لیکر اے ایس پی صدر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گا ئوں79/5-Lکے قریب ذوالفقار عرف رانا بھٹو اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ راستے میں3نامعلوم ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکو ئوں نے سینے میں گولیاں مار کرقتل کردیا اور فرارہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان موقع پر پہنچے اور نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی صدر ا ئو سین رئیسانی کو فوری طورپر ملزمان ٹریس کرا نہیں گرفتار کرنے کاحکم دیا ہے۔ تھانہ یوسف والا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔