کہروڑپکا(خصوصی رپورٹ )ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو شہری زخمی ،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقے گاہی ممڑ میں منور کے گھر سے مسلح افراد نے دو بکرے چرا لیے، آنکھ کھلنے پر باپ بیٹوں نے پیچھا کیا تو مزاحمت کے دوران حمزہ کو ٹانگ میں فائر لگ گیا جبکہ منور کو شدید چوٹیں آئیں اور ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور سی سی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا تفتیش جاری ہے۔