پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے نواحی علاقے 35 ایس پی کمیر روڈ کے قریب واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 50سالہ شہری سوہنے خان کو شدید زخمی کردیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔