لاہور (سٹاف رپورٹر سے)اولڈ مسلم ٹائون عائشہ سٹریٹ میں واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا، واسا نے روایتی ،بدانتظامی اور عدم توجہی کے باعث یہ منصوبہ بھی ادھورا چھوڑ دیا ، منصوبہ مکمل نہ ہونے سے اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں،گلیوں میں ملبہ موجود ہونے سے اہل علاقہ کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، گلیوں میں جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا نے جو منصوبہ شروع کیا تھا، وہ ان کے لیے سہولت کے بجائے عذاب بن گیا ہے۔