ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں واسا کی جانب سے بھجوائے جانے والے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بھاری بھر کم بلوں نے شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے اضافی چارجز، مبینہ غلط ریڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب زمین سے نکلنے والے پانی کا بھی بل وصول کیا جا رہا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں نہ تو باقاعدہ واٹر سپلائی نظام موجود ہے اور نہ ہی مکمل سیوریج سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔