کوٹ لکھپت علاقہ مکین بدبو ، گندگی سے پریشان

 پوش علاقوں کے وسط میں بنائی ڈمپنگ سائٹ سے شدید بدبو پھیل رہی ہے
 رہائشی علاقے میں کوڑا پھینکے جانے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے:مکین
لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب رہائشی علاقے کے وسط میں قائم ڈمپنگ سائٹ کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، جہاں شہر کے مختلف علاقوں کا کوڑا کرکٹ پھینکا جانے لگا ہے۔  علاقہ مکینوں کے مطابق پوش علاقوں کے وسط میں بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ سے شدید بدبو پھیل رہی ہے، جبکہ مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار کے باعث رہنا محال ہوگیا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں کوڑا پھینکے جانے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کو رہائشی علاقے سے فی الفور منتقل کیا جائے۔